ہم نبی کریمؐ کی سیرت پر عمل کرکے دین و دینا کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں اور ان کے قرب سے ہی آخرت میں نجات حاصل کرسکتے ہیں ،علامہ سہیل اکبر شیرازی

22 September 2024

وحدت نیوز(جھل مگسی) مسجد اقصیٰ گنداواہ ضلع جھل مگسی میں سالانہ جشن صادقین  و ہفتہ وحدت کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیراہتمام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں حضرت  محمد ﷺ و امام جعفر صادق ع ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن صادقین کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر سید ظفر عباس شمسی، نامور خطیب سندھ علامہ سید علی عمران نقوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا خاتم الانبیاء سردار الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ حیات طیبہ انسانوں کے اسوء حسنی ہے اللہ تعالیٰ آنحضرتﷺ کو کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور ان  آل کی پیروی کو اہل اسلام پر لازم قرار دیا ہے ان کی سیرت پر عمل کرکے دین و دینا کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں اور ان کے قرب سے ہی آخرت میں نجات حاصل کرسکتے ہیں مسلمانوں میں پیامبر اکرم ص کی ولادت باسعادت کی تاریخ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

 امام خمینی رح نے 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا تاکہ مسلمان کفر کے مقابلے متحدومتفق رہیں مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے صہیونیت قبلہ اول پر قابض ہیں اسرائیل اور یہودیوں نے فلسطینی مسلمانوں پرظلم وجور وتشدد کی انتہا کر رہا ہے مسلمانوں کی آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسلمان آپس میں متحدد ہونا چاہیے  مقامی ثناء خوانوں نے حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم و اہلیبت ع کے شان نعت ومنقبت پڑھ کر حاضرین سے داد وصول کی۔

 اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی،  MWM ضلع جھل مگسی کے صدر حبیب اللہ دھکڑ ،مولانا امجد حسین محسنی صاحب شریک ہوئے جشن میلاد کے موقع پر  امام رضا علیہ السّلام اوپن سکاؤٹس کے نوجوانوں نے سیکورٹی فرائض سر انجام دیے  جشن میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree