کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان

09 November 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔ حکومت کی لاپرواہی اور سیکیورٹی حکام کی غفلت کے باعث درجنوں معصوم افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کے تشدد و گرفتاری اور طاقت کے زور پر سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کی بھی مذمت کی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے سے بے گناہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ درجنوں خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جو باعث افسوس ہے۔ عوام الناس پہلے ہی ہر طرف سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ جس پر حکومت انتظامی امور، امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کی فراہمی میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔ صوبے کے وزیر داخلہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے صوبے کے ایک اہم عہدے کو خالی رہنے دیا۔ صوبائی حکومت صوبائی امور اور عوام سے زیادہ اپنے اتحادی جماعتوں کی خوشنودی کو ترجیح دے رہی ہے۔ جو بلوچستان کے عوام کے لئے باعث تشویش ہے۔

علامہ علی حسنین نے ریلوے اسٹیشن کے افسوسناک واقعہ سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ بیان میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے نائب صدر نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے اور دباؤ ڈالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا استعمال کر رہی ہے۔ فارم 47 کی جعلی حکومت سے خیر کی توقع تو پہلے بھی نہیں تھی، تاہم انتظامیہ اور پولیس کو عوام الناس کے خلاف استعمال کرنا حکومت کی بدترین پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے تحریک تحفظ آئین پاکستان اور اتحادی جماعتوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے ہیں۔ تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کو ہراساں کرنا، غیر اعلانیہ پابندی اور غیر سیاسی اقدامات قابل مذمت ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree