وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی(BNP) کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 40 کوئٹہ جناب نعمت ہزارہ کی مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے مرکزی دفتر میں آمد۔
معزز مہمان کو ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اُمید برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 40 کوئٹہ جناب سید عباس آغا و نامزاُمید وار برائے قومی اسمبلی این اے 262 کوئٹہ جناب جعفر علی جعفری نے خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پردونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان عام انتخابات 2024 کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور علاقے میںالیکشن کے دوران بھائی چارے کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔