وحدت نیوز (کوئٹہ) سانحہ پشاور کے شہداء کے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ایک احتجا جی ریلی علمدار روڑ نزد یزدان خان ہائی اسکول سے نکالی گئی شرکاء سے علامہ ولایت حسین جعفری،مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل محمد یونس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان( کوئٹہ) کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز کے وقت خدا کے گھر کی بحرمتی کرتے ہوئے دہشتگردی کا ارتکاب کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ۔اس سلسلے میں میں ریاست کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے۔ریاست دہشتگردی کے روکنے میں ناکام رہی ہے ریاست کی ذمہ دار افراد کو مستفیٰ ہونا چاہئے اور صالح قیادت کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔