جی بی کے عوام پر ٹیکس ظلم ہے، عوام اس ظلم کیخلاف ڈٹ جائیں، آغا علی کا کربلا سے پیغام

16 November 2017

وحدت نیوز (کربلا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کربلا معلٰی سے اپنے صوتی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ظلم حد سے بڑھ گیا ہے، لوٹ کھسوٹ اور سیاسی انتقام کے بعد ٹیکسز کی سونامی حقوق سے محروم عوام پر بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا معلی اور نجف اشرف میں جی بی کے مظلوم عوام کے حق میں اور انہیں ظالم حکومتوں سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔ خطے کے عوام کا غی رآئینی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنا لائق تحسین ہے۔ انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ظلم کے خلاف قیام کا اعلان کیا اور میدان میں ڈٹ گئے۔ حکومت جی بی کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی لیکن امید ہے کہ باشعور اور غیرت مند عوام اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خواب کو چکنا چور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے مطالبے کو تسلیم کر کے ثابت کریں کہ وہ اس خطے کے باسی ہیں۔ وفاقی حکومت کے غرور میں عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی حکومت کو معلوم ہونی چاہیے کہ وفاقی حکومت خود عبرت بننے والی ہے۔ اگر صوبائی حکومت ٹیکس کے فیصلے کو واپس نہ لے تو وہ بھی دوسروں کے لیے عبرت بن جائے گی۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ تمام جماعتیں اور تنظیمیں اپنے اندر اتحاد قائم رکھتے ہوئے صبر اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ میں بھی اپنے سفر کو مختصر کر کے میدان میں حاضر رہنے والے اور ظالموں کے خلاف قیام کرنے والے غیرت مندوں کی صفوں میں پہنچ کر اس تحریک کو مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کے عوام بلخصوص مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان، خیرخواہان اور رہنماء ٹیکس کے خلاف جاری تحریک میں صف اول کا کردار ادا کریں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ غیر قانونی ٹیکس کے خلاف قیام اخلاقی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree