وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان اور قومی الائنس گلگت بلتستان کے تحت آغا علی رضوی کی زیر قیادت پریشان چوک پر بجلی بحران پر حکومت اور محکمہ ترقیات کے خلاف دھرنادیاگیا. ایگزیکٹیو انجینئر قدیر نے دھرنے میں آکر بحران پر قابو پانے کی یقین دہانی کروائی. وی آئی پی لائنز کے خاتمے سمیت, شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے اور مشینوں کو جلد بحال کرنے کی یقین دہانی جبکہ 19 کروڑ واجب الادا رقم جس میں 6 کروڑ عوام جبکہ 13 کروڑ سرکاری محکموں پر واجب الادا بلوں کی وصولی کو یقینی بنا کر اسکردو شہر کو بجلی بحران سے نکالنے کا عزم کیا گیا. دھرنے کے قائدین نے حکومت کو سات دن کا الٹی میٹم دیااور کہاکہ اگربجلی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا.مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد دھرنا سات دن تک کے لیے موخر کر دیا گیا۔