ایم ڈبلیوایم رہنما و وزیرزراعت کاظم میثم اور وزیر تعمیرات وزیر سلیم کی علامہ شیخ حسن جعفری سےملاقات

12 May 2021

وحدت نیوز(سکردو) رہنما مجلس وحدت مسلمین و صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم اور صوبائی وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم نے انجمن امامیہ بلتستان کے سرپرست اعلی نامور عالم دین حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے انکے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بلخصوص بلتستان ریجن کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزرا ءنے کہا کہ موجودہ حکومت خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے پرعزم ہے اور حالیہ ترقیاتی پیکیج اس چیز کا عکاس ہے۔ ترقیاتی پیکیج میں شغرتھنگ روڈ، شغرتھنگ پاور پروجیکٹ، ہرپو، سدپارہ، مہدی آباد، غواڑی پاور پروجیکٹ، شگر پایو روڈ، 500بیڈ ہسپتال، میڈیکل کالج، سیوریج سسٹم سکردو روڈ کی ری کارپیٹنگ سمیت شاتونگ نالے کی ڈائیورژن پر بریفنگ دی۔

 علامہ شیخ حسن جعفری نے ترقیاتی پیکیج کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ شاتونگ نالے پر فوری طور پر کام شروع کروانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ تمام وزرا کو خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دیانتدار انسان ہیں گلگت بلتستان کے عوام کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے وہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور بلتستان ریجن ہمیشہ نظر انداز رہا ہے امید ہے صوبائی حکومت ان محرومیوں کے ازالے کی کوشش کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree