وحدت نیوز (سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم و پارلیمانی سیکرٹری شیخ اکبر علی رجائی کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کے ساتھ روندو زلزلہ متاثرین کے حوالےسے اہم میٹنگ،اس موقع پر روندو زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائی جانے والے اقدامات, گلگت سکردو روڈ کی جلد بحالی،متاثرین کے تحفظات کو دور کرنے سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے،موسم کی خرابی کے باعث متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ہیلی سروس شروع نہیں ہو سکی اور چیزیں تعطل کا شکار رہی ہیں۔ موسم کلئیر ہوتے ہی گلگت میں پھنسے ہوئے مسافروں کو سکردو لانے اور روندو کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔