رجیم چینج کیلئے ہم کسی ڈرٹی پالیٹیکس کا حصہ نہیں بنیں گے،وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم

29 April 2022

وحدت نیوز(گلگت) وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے لیے ہم کسی ڈرٹی پوالیٹکس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع سے موقف رہا ہے کہ امریکہ کی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، امریکہ کون ہوتا ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی مداخلت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، ہم اپنی سالمیت میں مداخلت کبھی برداشت نہیں کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیلئے جو کوئی بھی تحریک چلائے گا ہم ساتھ دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree