وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا سید علی رضوی کی سربراہی میں رضوی ہاؤس سکردو میں تکریم شہداء کے عنوان سے ایک پرنور پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر سانحہ پشاور کے شہید علی مرتضیٰ شاد کے والد محترم حاجی زرمست خان (صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین) نے شرکت کی۔
اس پرنور محفل میں ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری،منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز حسین بہشتی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ علی محمد کریمی،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلعی سکردو شیخ فدا ذیشان،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع شگر شیخ اشرف شگری،صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم کاچو زاھد علی خان اور دیگر ضلعی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں شھید علی مرتضیٰ شاد اور مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز حسین بہشتی کے والدہ محترمہ اور دیگر شہداء ملت جعفریہ کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔