وحدت نیوز(اسلام آباد) منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے نو مقرر صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ بیرسٹر خالدخورشید خان سے ملاقات جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں انہوں نے وزیر اعلی خالد خورشید کو تحریک انصاف کی صوبائی صدارت کی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس اہم ذمہ داری میں کامیابی کے لئے دعا کی۔
کاظم میثم نے کہا کہ آپ کی سربراہی میں صوبائی حکومت اپنے فرائض کو مزید بہتر انداز میں انجام دے گی۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وزیر زراعت کاظم میثم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی انتھک محنت اور حلقے کے عوام کیلئے ان کی بہترین خدمات کو سراہا۔