اسیران ملت کے خانوادوں کا دھرنا، ایم ڈبلیوایم رہنما ووزیر زراعت کاظم میثم نے جی بی اسمبلی میں صدائے حق بلند کردی

30 June 2022

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد کاظم میثم نے کہا کہ گلگت شہر میں اسیروں کے خانوادےدھرنے پر ہیں اور ان مظلوموں کی دادرسی کرنی ہوگی اور کسی صورت حل نکالنا ہوگا، ان اسیروں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہےوہ نہایت افسوسناک ہے۔ یہ اتنا حساس ایشو ہے جسکو فوری سیٹل کرنا ضروری ہے۔ ظلم کی بھی حد ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل ہوتارہا ہے اب مشکل سے امن اتحاد و یگانگت قائم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور چیزوں کو سیٹل کریں۔ گلگت بلتستان کو کسی بحران میں داخل کرنے کا خطہ متحمل نہیں ہے۔ ہم ان مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماضی میں بڑے سانحات ہوئے ان پر فی الحال بات نہیں کروں گا البتہ یہ کہنا ضروری ہے کہ اسیروں کے مسئلہ کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والے مزید اس خطے میں کرائسز پیدا نہ کریں۔ اس ایشیو پر پورے خطے میں ان ریسٹ پیدا ہوسکتا ہے۔ جی بی میں ایسے مظالم ختم نہ ہوئے تو آئندہ اسی ایوان میں ان محرکات اور ذمہ داروں کا نام لے کےعوام کے سامنے رکھ دوں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree