وحدت نیوز(قم)جشن بزرگ 22 بھمن و دھہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے شعبہ فرھنگی و تربیتی کے زیر اھتمام مدرسہ الولایہ قم میں ایک پروگرام کا اھتمام کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک جناب سید مبشر عباس موسوی نے کی اس کے بعد گلشیر علی مہدوی نے ترانہ پیش کیا،اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین الشيخ أحمد نوری حفظہ اللہ ( رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)کا مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں خصوصی خطاب۔
اس موقع پر آغا شیخ نوری حفظہ اللہ نے انقلاب اسلامی کو لانے کے لیے علماء اور عوام کی قربانیوں بالخصوص امام خمینی کے خلوص و جھاد پر روشنی ڈالی اور طلاب کو علمی راہ پر استقامت دکھانے کے لیے خدا سے ارتباط اور معنویت کی ضرورت کو اجاگر کیا. اس بڑی مناسبت کے أحياء کے لیے تمام طلاب و مسؤولین اور اساتید کرام نے بھرپور شرکت کر کے انقلاب اسلامی کی راہ کو ہموار کرنے اور امام راحل امام خمینی قدس سرہ کی تجدید بیعت کا عہد کرتے ہوئے اسلام ناب کی تبلیغ دنیا کے ہر کونے پر پہنچانے کا عزم و اعادہ کیا۔