مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے جو علمی خدمات سرانجام دیں ہیں اور جو علمی نقش مرتب کیے ہیں وہ بے مثال اور بے نظیر ہیں،کاظم میثم

27 February 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) برصغیر پاک و ہند کے نامور عالم دین، مفسر قرآن، محسن ملت حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی کے چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان " محسن ملت بین الاقوامی تعلیمی سیمینار" کا انعقاد الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔ سیمینار میں ملک اور بیرون ملک سے متعدد شخصیات اور ماہرین نے شرکت کیئے اور محسن ملت کی علمی کاوشوں کو سراہا گیا۔

 اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ محسن ملت نے پورے پاکستان بالعموم اور بلتستان بلخصوص جو علمی خدمات سرانجام دیں ہیں اور جو علمی نقش مرتب کیے ہیں وہ بے مثال اور بے نظیر ہیں۔ آپ کی شخصیت کے مختلف نورانی پہلو ہیں صرف تعلیمی پہلو کو ہی دیکھ لیں تو ایک بحر بیکراں ہے۔ انکی شخصیت کا موازنہ برصغیر کی کسی شخصیت سے کرنا مناسب نہیں کیونکہ انکی قد کاٹھ کا ہم سر پاک و ہند میں نہیں ملے گا، جنہوں نے ذاتی حیثیت سے اتنی اہم اور بنیادی تعلیمی جدوجہد کی ہو جو ثمر آور بھی ثابت ہوا ہو۔ انکی خدمات میں کامیابی کی بنیاد اور راز خلوص نیت اور منزل کی تفہیم تھی۔ انکے نزدیک صرف تعلیم عام کرنا ہدف اور مقصد نہیں تھا بلکہ تعلیم کے ذریعے معاشرہ کو قرآنی بنانا تھا۔

 انکی تعلیم سے تربیت کا پہلو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا سکتا۔ وہ ہر نظام کا حتمی نتیجہ تہذیب نفس دیکھنا چاہتے تھے۔ لوگ بلتستان میں انکی تعلیمی خدمات کو عمارتوں یا پروجیکٹس اور ڈگریوں میں گنتے ہیں ٹھیک ہے یہ بھی ایک کامیابی ضرور ہے لیکن بلتستان میں ان کی کامیابی یہ ہے کہ جس دور میں مروجہ تعلیمی نظام بلخصوص فی میل ایجوکیشن کو سراہا نہیں جاتا تھا اور معیوب سمجھا جاتا تھا اس دور میں مروجہ تعلیم کو دینی سہارا دیکر پورے بلتستان میں تعلیمی ٹرینڈ کو تبدیل کر دیا۔

 آج پورے گلگت بلتستان میں جو تعلیمی شعور کا دور دورہ ہے اس میں قبلہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات کو فراموش ہرگز نہیں کیا جاسکتا۔ بظاہر وہ رحلت فرما گئے لیکن انہوں نے پوری قوم کے شعور کو زندہ کر دیا ہے۔ آج ہماری قوم کی کامیابی و کامرانی بھی تعلیمی میدان میں کامیابی پر منتج ہے۔ انہوں نے جتنے تعلیمی ادارے قائم کیے انکی ذمہ داری بنتی ہے کہ تعلیم برائے تعلیم نہیں بلکہ تعلیم برائے تربیت و تہذیب نفس کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے قبلہ مرحوم کے مشن کو کامیابی سے ہم کنار کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree