وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم کا وفد کے ہمراہ چندا کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر گرلز سکول کے قیام کے سائیٹ سلیکشن کے علاوہ دیگر عوامی مسائل سنے۔ اس موقع پر عوام نے مسائل پیش کیے اور انکے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ چندا کے لیے رکھے گیے پچاس لاکھ کی واٹر سپلائی سکیم بھی افہام و تفہیم کے ساتھ اور اتحاد کے ساتھ حل کرنے کے لیے عمائدین کی ذمہ لگائے۔ اس موقع چندا کی عوامی اراضی پر قبضہ اور بعض عناصر کی طرف پر زمینوں پر حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنت نظر خطہ چندا کی عوامی اراضی کو ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ ہوا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ زمین کسی کو بھی نہ بیچیں زیادہ ایشو آئے تو لیز پہ دے دیں ورنہ کل عوام بے دخل ہوں گے۔ انتظامیہ اور دیگر عناصر کو بھی آگاہ کیا گیا کہ جعل سازی کے ذریعے عوامی اراضی پر چڑھ دوڑنے کوشش کریں گے تو حالات درس نہیں ہوں گے۔ یہاں کے عوام کو زمینوں سے نکالنے کی کوششیں ختم نہ ہوئی تو لوگ سخت اقدامات اٹھانے سے گزیز نہیں کریں گے۔ چندا آمد اور گرلز سکول کو رکھنے پر عوام نے اپوزیشن لیڈر اور ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی کا شکریہ ادا کیا۔