وحدت نیوز(سکردو)یوم ثقافت گلگت بلتستان کے عنوان سے سکردو کے 20 دینیات سنٹرز کے 80 اساتید قرآنی میں قرآنی ایوارڈ تقسیم کیاگیاپروگرام کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمدجان حیدری نے کیا۔انہوں نے پروگرام کے غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن ہی حقیقی ثقافت ہے آج کے زمانے میں ہمیں قرانی ثقافت سے آشنائی بہت ضروری ہے استعماری طاقتیں ثقافت کے مقام پر غیر دینی ثقافت کو ترویج دینے میں مصروف عمل ہیں۔
پروگرام کے میر محفل آغا سید علی رضوی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے کہا کہ قرآن دینی معاشرہ کی روح ہے آج اگر انقلاب اسلامی ایران کامیاب ہے اور فلسطین کی حمایت کررہاہے تو ظلم کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت کا اصول قرآن سے لیاہے۔معاشرہ میں قران کی ترویج کےلئے موثر کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔