وحدت نیوز (گلگت ) شام میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے حرم مطہر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر راکٹ حملے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی اپیل پر گلگت میں بھی پر زور یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد امامیہ میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا جس میں قائد وامام جمعہ والجماعت گلگت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی اور صوبائی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے خطاب کیا ۔
بعد ازاں مرکزی جامع مسجد امامیہ سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی اور صوبائی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کی جبکے سیکٹروں کی تعداد میں مومنین نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی ، شرکاء ریلی امریکہ ، اسرائیلی اور آل سعود کے خلاف بھر پور نعرے لگا رہے تھے ۔
حرم جناب زینب (س) کی بیحرمتی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر گلگت میں یوم احتجاج منایا گیا