آئین،جمہوریت اور پارلیمنٹ کے نام نہاد محافظ پر امن مظاہرین پر فاسفورس گیس برسارہے ہیں ،علامہ تصورجوادی

02 September 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) نواز شریف نے دنیا کے تمام ڈکٹیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا رات بھر عوام کے خون سے ہولی کھیلی جاتی رہی صبح سویرے کارکنان کے ساتھ میڈیا کے افراد پر بھی بیہیمانہ تشدد کیا گیا جو یقیناًایک آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے تاریخ کو دیکھا جائے تو دنیا کا کوئی ڈکٹیٹر بھی اقتدارکے نشے میں اس قدر اندھا نہیں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں مجلس وحدت مسلمین، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مشترکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ڈاکٹر لطف الرحمن، صدر تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد ضیاء احمد چغتائی کے علاوہ تینوں جماعتوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔

 

علامہ تصور جوادی نے کہا کہ نوازشریف نے ہٹلر، مسولینی،صدام،ضیاء،جنرل سیسی اور اسرائیلی وانڈین فورسز کے ریکارڈ بھی توڑوا دئیے چوہدری نثار نے پارلیمنٹ،صدر ووزیراعظم ہاوسز کی عمارات کو انسانی جانوں سے زیادہ اہم قراردیاجبکہ ریت اور بجری سے بنی عمارات کسی طور بھی انسانی جانوں سے قیمتی نہیں ہوتیں ،جموریت بہترین انتقام کے مصداق حکمرانوں نے جمہوری دور میں میڈیا کے افراد پر تشددکر کے آمریت کو پیچھے چھوڑ دیا نواز شریف کا امیرالمومنین بننے کا خواب کسی صورت شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے ،آئین آئین  کی رٹ لگانے والے بتائیں شب بھر آئین کہاں تھا شاہراہ دستور کس دستور وقانون کا منظر پیش کر رہی تھی مہذب دنیا کے کسی کونے میں اس طرح کی صورتحال دیکھنے میں نہیں آئی ہے کس آئین ودستور میں لکھاہوا ہے کہ پرامن مظاہرین پر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا جائے ،آج ہر پاکستانی سوال کرتا ہے کہ آزادعدلیہ کہاں ہے جنہیں نہتے شہری اپنے راستے کی رکاوٹ لگ رہے تھے وہ اب آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنے والی حکومت وپولیس کے خلاف کیا سٹینڈ لیتے ہیں ؟حکمرانوں کو یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ انہیں عوام کی خدمت کے لئے اس ایوان میں بیٹھے ہیں جن پر وہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کروا رہے ہیں ،یہ ساری رونقیں اسی عوام کی وجہ سے جسے تشدد کا نشانہ بنا بھیڑ بکریوں کی طرح ان کی کھا ل اتاری جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں پر تو یہ تشددزمانہ جہالیت میں بھی رو انہیں رکھا جاتا تھا حوا کی بیٹیوں کو جس تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کی مثال تو کبھی کفار کی تاریخ میں بھی پیش نہیں کی جا سکتی یزیدی لشکر نے خانوادۂ رسالت ﷺ کی مخدرات کو قیدی بنایا تھا لیکن نوازی لشکر نے عورتوں کو قتل کر کے بدترین مثال قائم کی ہے ،کل تک تو حکمران کہہ رہے تھے کہ پانچ دس ہزار افراد ہے تو پانچ دس ہزار کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید اسلحہ وسامان حرب سے لیس تیس ہزار کی نفری کی ضرورت کیوں پڑگئی ،نواز شریف کی ذاتی ہٹ دھرمی اور انانیت کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے نواز شریف نے اپنی حکومت کو قاتلوں اور دہشتگردوں کی حکومت ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اب ملکی سلامتی اور عوام کی جان ومال کے ضامن ادارے مسلح افواج پاکستان کی طرف قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ وہ پرامن لوگوں پر جبروتشدداور بدترین ریاستی دہشتگردی پر خاموش نہ بیٹھے۔ہم اس موقع پر حکومت آزادکشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آزادکشمیر پولیس کو فوری طور پر اسلام آباد سے واپس بلا کر اپنے خلاف عوامی نفرت کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree