ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی اوراحسن عباس کا ایم این اے جمیل احمد خان کے ہمراہ حلقہ NA-237ملیرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

16 June 2020

وحدت نیوز(کراچی) ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے سابق مشترکہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PS-89سید علی حسین نقوی اورمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-237 ملیر اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ایوی ایشن افیئرز کیپٹن (ر) جمیل احمد خان کے ہمراہ ان کے خصوصی فنڈ سے یوسی 10 اور یوسی 11 کے مختلف علاقوں باغ اسد، للی ٹاؤن، غازی ٹاؤن میں جاری سیوریج لائنوں ، میٹھے پانی کی فراہمی اور سڑکوں کے مرمت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عوام کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی مشترکہ کوششوں کے سبب اہم ترقیاتی منصوبوں کے اجراء پر اظہار تشکرکیا گیاجبکہ منتخب رکن قومی اسمبلی ودیگر رہنماؤں کا والہانہ استقبال بھی کیاگیا، اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع ملیر کے صدر اعجاز احمد خان سواتی اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ممتاز مہدی ، جرنیل عباس ،محمد علی ،کاظم نقوی اور جعفرطیار یونٹ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔کیپٹن (ر)جمیل احمد خان کا باغ اسدکالونی کے رہائشیوں سے جلدسوئی گیس کی فراہمی کا بھی وعدہ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree