دفاع وطن کنونشن امید مستضعفین پاکستان ثابت ہو گا، مولانا حمید حسن نقوی

02 September 2013

وحدت نیوز (مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے 8ستمبر کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا، آٹھ ستمبر کو ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر سے بھی قافلوں کی صورت میں دفاع وطن کنونشن پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں شرکت کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے دفاع وطن کنونشن 8ستمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈمیں منعقد ہو گا، اس کنونشن سے پاکستان کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے شہید قائد کے معنوی و روحانی فرزند قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے، دفاع وطن کنونشن امید مستضعفین پاکستان ثابت ہو گا،

سید حمید نقوی نے کہا کہ قائد شہید نہ صرف ملت جعفریہ کے لیئے بلکہ تمام مسالک کے ہاں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کے لیئے وقف کی ہے، وہ ملک پاکستان کے لیئے اسلامی انقلاب کے خواہاں تھے، وہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کے لیئے جدوجہد کر رہے تھے، وہ پاکستان میں امن عامہ، مساوات ، معاشرتی رواداری اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کے خواہاں تھے، وہ چاہتے تھے کہ دہشتگردی جیسی موذی مرض پاکستان میں نہ پھیلے، انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کی بات کی، ان کے انہی نظریات اور عملی جدوجہد کی بدولت اس وقت کے ڈکٹیٹر نے استعمار کی خواہش کی تکمیل میں کرائے کے قاتلوں کے ذریعے انہیں شہید کروایا، اسے معلوم تھا کہ اگر قائد شہید مذید پاکستان کے مسلمانوں کو جھنجوڑتے رہے، انہیں خواب غفلت سے بیدار کرتے رہے تو یہ مسلمان کبھی بھی استعمار کی سازشوں کا شکار نہیں ہوں گے ، اس نے انہیں خطرات کے پیش نظر استعمار کی خوشی کی خاطر پاکستانی قوم کو ایک عظیم لیڈر اور قائد سے محروم کیا۔

حمید نقوی نے کہا کہ 8ستمبر کو یہی پاکستانی قوم پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہو کر استعمار کو یہ بتا دے گی کہ شہید کی قربانی شہید کے معنوی فرزند بھولے نہیں ، یہ روحانی فرزند آج بھی مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے اپنے عظیم قائد کے نظریات و خیالات اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر کار بند ہیں، سیکرٹری روابط حمید نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے ملت جعفریہ قافلوں کی صورت میں شریک ہو گی، ایک عظیم الشان قافلہ ایم ڈبلیو ایم ریاست آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی و ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا طالب ہمدانی، جبکہ میرپور سے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید سرفراز حسین کاظمی اور سید محمد رضا شاہ بخاری ، کوٹلی سے سیکرٹری جنرل ضلع کوٹلی سید طاہر بخاری، باغ سے سیکرٹری جنرل ضلع باغ سید عاطف جعفری، ہٹیاں بالا سے سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں سید ظہور حسین بخاری ، ضلع نیلم سے سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید ظاہر علی نقوی کی قیادت میں قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، سید حمید نقوی نے بتایا اس سلسلے میں ہم نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے اور انشاء اللہ ملت جعفریہ آزاد کشمیر بھرپور شرکت کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree