مجلس وحدت شہید حسینی (ر ہ) کی سیرت پر عمل پیرا رہ کروطن عزیز کی نظریاتی و فکری سرحدوں کا تحفظ کرے گی ،سرفراز کاظمی

30 August 2013

وحدت نیوز (آزادجموں کشمیر) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا عظیم الشان اجتماع دفاع وطن کنونشن کے عنوان سے 8ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، پورے ملک کی طرح آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے محب وطن کارکنوں کے قافلے شریک ہوں گے، شہید حسینی ملت جعفریہ کے وہ عظیم قائد تھے جنھوں نے اپنی جان وطن عزیز کی نظریاتی و فکری سرحدوں اور آئین و قانون پاکستان کے تحفظ کے لیئے قربان کر دی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید سرفراز حسین کاظمی و مجلس وحدت مسلمین میرپور کے سیکرٹری جنرل سید محمد رضا شاہ بخاری نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد صیح معنوں میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور انقلاب اسلامی کے لیئے کوشاں تھے ، آپ کی خواہش تھی کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے تصور کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر اُبھرے، اس کے لیئے انہوں نے ہمیشہ اور ہر سٹیج پر آواز اُٹھائی ، پاکستان میں بڑھتے ہوئے امریکی اثرونفوذ کے خلاف علم بلند کرنے کی وجہ سے ضیاء الحق نے طاغوت اور استعمار کی خوشنودی کے لیئے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے آپ کو شہید کروا دیا، سید سرفراز کاظمی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجلس وحدت مسلمین شہید حسینی کے افکار کے مطابق ان کے مشن کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے، اب جب کہ وطن عزیز دہشتگردی ، فرقہ واریت ، علاقائی و لسانی تعصبات، بھتہ مافیا جیسی موذی امراض کا شکار ہو چکا ہے، ایسے میں دفاع وطن کنونشن وقت کی اہم ضرورت اور وطن کی آواز ہے، سید محمد رضا شاہ بخاری نے کہا کہ ہم مرکزی اور ریاستی قائدین کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے دفاع وطن کنونشن میں ضلع میرپور سے بڑے قافلے کے ساتھ برسی کے پروگرام اور دفاع وطن کنونشن میں شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree