ملت جعفریہ اس سال ملکی تاریخ کا عظیم الشان عید میلاد النبی (ص) منائے گی، تصورموسوی

11 January 2014

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا) ملت تشیع ضلع ہٹیاں بالا کی تمام انجمنوں کامشترکہ اجلاس، 11ربیع الاول کی میلاد ریلی کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ تمام شیعہ اکثریتی علاقوں سے بڑی تعداد میں ریلی میں شمولیت اختیار کی جائے گی۔ مظفرآباد اور ہٹیاں بالا کے عشقِ رسول سے سرشار حسینی جوش و خروش سے میلا کا جشن منائیں گے۔مجلس وحدتِ مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید ظہور نقوی کی صدارت میں ملت تشیع ضلع ہٹیاں بالا کی تما م انجمنوں اور تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماتمی دستہ مسافرہ شام کے سالار سید نثار حیدر نقوی، انجمنِ سجادیہ ضلع ہٹیاں بالا، مصباح الھدیٰ فاؤنڈیشن کے سید عارف کاظمی، انجمن عزارادنِ در بتول کے صدر سید راشد کاظمی، انجمن عزادارن نیلی مہاجر کیمپ مفید بھٹی، مرکزی سیرت و میلاد معصومین ؑ کمیٹی کے ذیشان حیدر، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، انجمن جعفریہ اور دیگر تنظیموں کے عہدیدارن نے شرکت کی ۔ مجلس وحدتِ مسلمین آزاد کشمیر کے سیکریٹری سیاسیات سید تصور موسوی نے خصوصی شرکت کی۔تما م شیعہ تنظیموں نے 12ربیع الاول ہٹیاں اور چناری کے مرکزی جلوسوں میں جلوس کی صورت میں شرکت کریں گے۔ ضلعی سطح پر محافل اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ملت تشیع کی تنظیموں کے سربراہوں نے کہا کہ ذکر مصطفی ﷺ اللہ تعالیٰ کو منانے کا بہترین ذریعہ ہے ، رب العالمین نے ہماری ہدایت کیلئے جو بندوبست فرمایا ہے اسی کے تسلسل میں ہم ماہ ربیع الاول منارہے ہیں ، ہماری ساری زندگی ذکرِ خدا بھی ہے اور ذکر مصطفی ؐ بھی ہے ۔ ذکرمصطفیؐ اللہ تعالیٰ کومنانے کابہترین ذریعہ ہے جب ہم پیارے مصطفیؐکی تعریف کرتے ہیں توپیارے مصطفیؐ کوبنانے والاخوش ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیارے مصطفی ؐکاذکرماضی ،حال اورمستقبل میں ہمیشہ جاری رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہرنعمت دی لیکن احسان نہیں جتلایالیکن ایک احسان اس نے جتلایاکہ اس نے ہمارے لئے نبی ؐ کوبھیجا۔جن کے دل میں ہمارے آقاﷺکی محبت سماجائے انہیںآگ بھی جلانہیں سکتی ۔عشق مصطفیﷺ کے بغیر زندگی فضول و بے کار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree