یوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں کو قبلہ اول کی آزادی کے لیے بیدار کرنا ہے، علامہ طالب ہمدانی

20 June 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا ریاستی کابینہ کا اجلاس وحدت ہائوس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر  کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل طالب حسین ہمدانی نے کی۔اجلاس میں ریاستی کابینہ کے ممبران سید عمران حیدر،محسن رضا،سید حسین شاہ و دیگر نے کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منانے کے حوالہ سے انتظامات کیے گے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعتہ الوداع کو پوری ریاست کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کی جائیگی۔اس سلسلہ تمام اضلاع کو احتجاجی بینرز اور پوسٹرز ارسال کر دیے گے ہیں نیز اضلاع کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر اس دن کو منایا جائے۔ترجمان ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر نے مذید کہا کہ جہاں جہاں آئی ایس او القدس ریلیز کا انعقاد کرتی ہے ان جگہوں پر ان کے ساتھ مل کر ریلیز منعقد کی جائینگی۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل طالب حسین ہمدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری امت مسلمہ کے لیے یہ شرم کا مقام ہے کہ ہمارا قبلہ اول اس وقت یہود و ہنود کے قبضہ میں ہے اور ہمیں اس کی کوئی فکر ہی نہیں۔ امریکہ و اسرائیل مسلم امہ کو آپس میں لڑانے کی بھر پور تیاری میں ہیں۔ ریاض کانفرنس میں شیطان بزرگ امریکہ کے صدر کی شرکت اور اسلامی مزاحمتی بلاک کے خلاف ہرزا سرائی انتہائی قابل مذمت ہے۔حزب اللہ و حماس کو دہشت گرد قرار دینا اس بات ثبوت ہے کہ یہ مزاحمتی تنظمیں امریکہ اور اسرائیل کے سخت خلاف ہیں۔پوری امت مسلمہ میں اگرا مریکہ اور اسرائیل کو اگر خطرہ ہے تو وہ ایران ،حزب اللہ و حماس ہے کیونکہ یہی وہ طاقتیں ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کی نابودی کا سبب رہے ہیں۔ا نہوں نے مذید کہا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بنے والے اتحاد سے کسی خیر کی توقع رکھنا بہت بڑی بیوقوفی ہے۔  یہ نام نہاد صرف مسلمانوں کو مذید تقسیم کرنے کا موجب بنے گا اور قطر کے ساتھ ہونیوالی نا انصافی نے اس بات کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree