مظفرآباد ، علامہ تصور نقوی اوراہلیہ پر حملے کے خلاف ملی تنظیمات کا مشترکہ اجلاس کل منعقد ہوگا

06 July 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد کی زعمائے ملت سے ملاقاتیں ، علامہ تصور جوادی اور انکی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف لائحہ عمل کے لیے رابطہ مہم ، آج (جمعرات) اجلاس وحدت سیکرٹریٹ میں ہو گا۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیرمولانا سید حمید حسین نقوی نے میڈیا کو جاری تفصیلات میں بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملی شخصیات اور تنظیمات سے ملاقاتیں کیں ۔ وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی کر رہے تھے ، جب کہ وفد میں مولانا سید زاہد حسین کاظمی ، سید محسن سبزواری ایڈووکیٹ ، سید حسین شاہ ، سید عمران حیدر و دیگر شامل تھے، وفد نے سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ، چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری ، ممبر علماء و مشائح کونسل علامہ فرید عباس نقوی ، صدر شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر علامہ سید صادق نقوی ،صدر المہدی فاؤنڈیشن حافظ سید کفایت حسین نقوی ،چیئرمین حسین فاؤنڈیشن ، چیئرمین فاطمیہ ٹرسٹ ، صدر مرکزی انجمن جعفریہ ڈی ایس پی (ر) سید نذیر حسین نقوی ، صدر مرکزی انجمن جعفریہ جہلم ویلی سید راشد حسین نقوی ، کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت علی کاظمی ،ناظم امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر سید علی افضل سبزواری ، ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید باسط علی کاظمی و دیگر سے ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے لیے ملت جعفریہ کی ملی شخصیات و تنظیمات کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ، اجلاس آج وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہو گا ، اجلاس میں ڈویژن مظفرآباد سے نمائندہ شخصیات شرکت کریں گی ۔

 اجلاس میں علامہ تصور حسین نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ، جس کی تفصیلات میڈیا و انتظامی ادارہ جات کو جاری کر دی جائیں گی۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ علامہ تصور نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مجرمان کی عدم گرفتاری پر ملت جعفریہ سخت تشویش میں مبتلا ہے، انتظامیہ و حکومت مجرموں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام نظرآ رہی ہے، بہت وقت دیا تا کہ انتظامی ادارے تسلی سے اپنا کام کر سکیں ، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کیس میں کسی قسم کی کوئی پیش رفت بھی نہیں ہوئی، ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہمیں آئے روز طرح طرح کے حیلوں بہانوں سے ٹرخایا جا رہا ہے ، جبکہ ریاست کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مجرموں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے، مجرم چاہے جو بھی ہو اسے بے نقاب کیا جانا ضروری ہے۔ انتظامی ادارے اپنی کارکردگی دکھا چکے ملت جعفریہ اب اپنا لائحہ عمل دے گی اور آزاد کشمیر کے سوئے ہوئے حکمرانوں اور انتظامیہ کو جگانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree