ایم ڈبلیوایم کشمیر کے رہنماعلامہ تصور جوادی کاحریت رہنما علامہ عباس انصاری کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہا تعزیت

25 November 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد/سرینگر) علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا مقبوضہ کشمیر کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت سابق چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس و پیٹرن چیف اتحاد المسلمین جموں و کشمیر مولانا محمد عباس انصاری کی اہلیہ کی وفات پر ان کے فرزند مولانا مسرور عباس انصاری صدر اتحاد المسلمین جموں و کشمیر وسینئر رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس سے ٹیلی فونک رابطہ۔

علامہ تصور جوادی نے مولانا مسرور عباس سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئےکہا کہ آپکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال کی خبرموصول ہوئی جس پر دلی صدمہ ہوا۔والدہ کی وفات یقیناً بہت بڑا سانحہ اور دل خراش صدمہ ہوتی ہے والدہ اللہ تعالی کی رحمت کا روپ اور محبت و آشتی کا سرچشمہ ہوتی ہے والدہ کی رافت ورحمت اولاد کے لیے منبع فیض ہوتی ہے والدہ کی وفات سے آپ کے گھر میں جو دعاوں کی کمی واقع ہوئی ہے اللہ تعالی اسے اپنی رحمت سے پورا فرمائے آپکی والدہ ماجدہ کی وفات پہ آپ اور آپکے والد اعلام قبلہ حجت الاسلام مولانا عباس انصاری حفظہ اللہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کے اللہ تعالی آپکی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائےاور مرحومہ  کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں جگہ عطا فرمائے نیز اللہ تعالی آپ جناب سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر مولانا مسرور عباس انصاری نے علامہ تصور جوادی سے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان آپ کا شکر گزار ہے کہ آپ نے دکھ درد کی اس گھڑی میں ہمیں اور ہماری والدہ مرحومہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔اور ہم توقع کرتے ہیں کہ والدہ مرحومہ کے لیے آپکی دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے گااور انشااللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں کہ خونی لکیر کے آرپار دونوں جانب کے کشمیری ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشی غمی میں شریک ہوں گے۔دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت دین اسلام کی سربلندی،مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومیں کی فتح و نصرت کے لیے دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree