وحدت نیوز(مظفرآباد) سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی معروف سینئر صحافی سید عتیق حسین گردیزی کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ ، ان کے والد محترم سید احمد شاہ گردیزی اور کزن سید تصور گردیزی اور برادران سے اظہار تعزیت۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے مرحوم کے والد سید احمد شاہ گردیزی سے گفتگو کرتے ہوئےسے کہا کہ جوان بیٹے کی وفات باپ کی قمر توڑ دیتی ہے۔اللہ تعالی آپکو اور خانوادے کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائےاور اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
اللہ تعالی مرحوم کے بچوں،بھائیوں کو اور دیگر پسماندگان کو صبرواجر عطا فرمائے۔اس موقع سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔