وحدت نیوز(کشمیر) مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر کے شعبہ سیاسیات نے پولٹیکل سیل تشکیل دے دیا۔ پولٹیکل سیل کا پہلا باضابطہ اجلاس علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر کی زیر صدارت وحدت ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین آمدہ انتخابات میں اقتدار نہیں اقدار کے ماٹو کے تحت انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں رابطہ مہم تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور اس سانحہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اجلاس میں سید ذوالفقارحیدرنقوی سیکرٹری سیاسیات, خالد محمود عباسی, سید رضی عباس سبزواری, سید غفران علی کاظمی, سید وقار علی کاظمی کے علاوہ سید فدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی اور سید عامر علی نقوی سیکرٹری روابط شریک ہوئے۔