ایم ڈبلیوایم رہنما غفران کاظمی کا کمشنر پونچھ ڈویژن سےگستاخِ محسنِ اسلام حضرت ابوطالبؑ کےخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

18 March 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد سید غفران علی کاظمی نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر ضلع باغ میں متنازعہ تقریر کرنے والے مولوی کو ضلعی انتظامیہ نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

سید غفران علی کاظمی نے کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن صاحب سے بزیعہ ٹیلی فون رابطہ کیا جس پر کمشنر صاحب پونچھ ڈویژن نے آگاہ کیا کہ ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا ہے اور متنازعہ تقریر کے متعلق قانونی رائے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مکتوب لکھ دیا ہے جس کے جواب میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کمشنر پونچھ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فرقہ ورانہ کاروائیوں میں ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائے۔ ان افراد کا کوئی دین کوئی مذہب نہیں یہ بھارت، امریکہ و اسرائیل کے ایجنٹ ہیں جو ملک میں فرقہ ورانہ فساد مچا کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree