سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی قائد حریت پسندانِ جہان امام حسین ابن علی ؑکے راستے کو چُنتے ہوئے گزاری اور بھارتی یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، علامہ تصورجوادی

02 September 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) بزرگ کشمیری رہنما آل پارٹی خوریت کانفرنس کے سرکردہ رہنماء چیئرمین حریت و آزادی کےاستعارہ سمجھے جانے والی شخصیت سید علی گیلانی کی وفات سے تحریکِ آزادیِ کشمیر کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔مرحوم عزم و ہمت کی عظیم مثال تھے۔مرحوم کی ساری زندگی جدوجہدِ آزادی میں بسر ہوئی۔مرحوم نے تحریکِ آزادی کو ایک پُرامن تحریک کی صورت میں ایک نئی جہد دی تھی۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے سید علی گیلانی کے انتقالِ پُر ملال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی شخصیت ایک آئیڈیل شخصت تھی۔سید علی گیلانی نے تحریکِ آزادیِ کشمیر میں ایک پُرامن جدوجہد کے ذریعے تاریخ رقم کی۔آپ کی جدوجہد نے ثابت کیا کے تحریکِ آزادیِ کشمیر مسلح جدوجہد کےبغیر بھی کامیابی سے چلائی جا سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کے سید علی گیلانی کی تحریک آل پارٹی حر یت کی صورت میں دنیا کے متعدد ممالک میں کشمیری مظلوم عوام کا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔سید علی گیلانی اپنی زندگی میں کئی بار قید و بند کی مشکلوں سے بھی گزرےاور انہوں نے اپنی پوری زندگی قائد حریت پسندانِ جہان امام حسین ابن علی ؑکے راستے کو چُنتے ہوئے گزاری غاصب ہندوستان کو للکار کے کہا میں حسینی ہوں اور حسینی کبھی یزیدیوں کی بیعت نہیں کر سکتا اور کبھی بھی ہندوستان کو تسلیم نہیں کیا بلکہ ہمیشہ کہتے تھے آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور انھیں آزادی حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور ہم خون کے آخری قطرے تک پُرامن جدوجہدِ آزادی جاری رکھیں گے۔

علامہ تصور حسین جوادی نے مزید کہا کے سید علی گیلانی کی وفات سے پوری ملتِ اسلامیہ کو خاص طور پر ملتِ کشمیر کو نا قابلِ تلافی نقصان ہوا ہے دعا ہے پروردگار مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے دیدار و عرفان اور شفاعت محمد مصطفی صلی الله عليه وآلہ وسلم نصیب ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree