وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس علماء مکتب اہلبیت ریاست آزاد جموں و کشمیر کی مجلس عاملہ کا اجلاس، اجلاس میں ریاستی کابینہ کے علاوہ 4 اضلاع شریک ہوئے۔ اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ضلع باغ حجۃ الاسلام علامہ افتخار الحسن جعفری صاحب ، جہلم ویلی سے مولانا حافظ سہیل عباس کاظمی صاحب ، مظفرآباد سے مولانا حافظ محبت حسین کاظمی صاحب جبکہ نیلم ویلی مولانا سید اقرار حسین نقوی صاحب نے اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی رپورٹ کو پیش کیا۔
ریاستی صدر سید حمید حسین نقوی نے ریاست آزاد جموں کشمیر کی کارکردگی کو اجلاس مجلس عاملہ کے سامنے رکھا سوال و جواب سیشن میں ریاستی سیکرٹری مالیات مولانا احمد علی کاظمی صاحب ، ریاستی سیکرٹری تبلیغات جناب سید شبیر کاظمی صاحب ، ضلعی صدر علامہ افتخار الحسن جعفری صاحب و مولانا سید ساجد کاظمی صاحب نے سوالات کیے۔مرکزی سیکرٹری جنرل صاحب نے اجلاس سے خطاب کیا اور ریاستی کابینہ کے ماہانہ اجلاسوں پر زور دیا۔
حجۃ الاسلام علامہ اقبال بہشتی صاحب نے ریاستی امور کو مزید بہتر کرنے پر گفتگو کی۔علامہ ممتاز حسینی صاحب نے اپنے خطاب میں مجلس علماء مکتب اہلبیت آزاد کشمیر کے کام کو سراہتے ہوتے ہوئے مزید بہتری پر زور دیا۔ دعا کے بعد نماز باجماعت علامہ ممتاز حسینی صاحب کی اقتداء میں ادا کی گئی۔اجلاس میں مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام علامہ اقبال بہشتی صاحب، مرکزی جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام علامہ اصغر عسکری صاحب مر،کزی سیکرٹری روابط مولانا عیسی امینی صاحب اوررکن مرکزی نظارت حجۃ الاسلام علامہ ممتاز حسینی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔