ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار حلقہ 3 مظفرآباد سٹی غفران کاظمی پی ٹی آئی کے امیدوار خواجہ فاروق احمد کے حق میں دستبردار

19 July 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ مظفرآباد سٹی 3 سید غفران علی کاظمی نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ مظفرآباد سٹی 3 خواجہ فاروق احمد کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلو جناب اعظم سواتی نے نامزد امیدوار اسمبلی سید غفران علی کاظمی کو خواجہ فاروق احمد کی شخصیت پر اعتماد کرتے ہوئے دستبردار ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

 دستبرداری پروگرام کی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے نمائندگان ، و سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد ریاست جموں و کشمیر سید تصور نقوی الجوادی و ریاستی کابینہ کے نمائندگان شامل تھے۔ اس موقع پر نامزد امیدوار اسمبلی سید غفران علی کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جماعت کی اعلیٰ قیادت نے مجھے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے ، میں اس حکم کی تعمیل کرتا ہوں۔امید کرتا ہوں کہ ہمارا یہ فیصلہ قوم و ملت کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیوایم نے پاکستان کی ترقی کی خاطر اس سے قبل قومی انتخابات اور گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مشروط سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی جس کے فوائد اور ثمرات عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کی صورت میں ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ انشاءاللہ آزاد کشمیر میں بھی مجلس وحدت مسلمین تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ،میں آج سے خواجہ فاروق احمد کا دست و بازو بن کر حلقہ میں کمپین کروں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree