حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے عظیم رفقاء شہداء کی یاد دلوں کو منور کرنے اور ایمان کی تازگی کا باعث ہے،علامہ تصور جوادی

22 October 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) محرم الحرام ماہِ امن و محبت ہے، رواداری ، بھائی چارے، قربانی و ایثار کا درس دیتا ہے، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے عظیم رفقاء شہداء کی یاد دلوں کو منور کرنے اور ایمان کی تازگی کا باعث ہے، سیدالشہداء کی ذات اقدس مبارکہ کی یاد سے رسول گرامی قدرؐ کے فرمان کے عین مطابق ہے کہ جہاں رسول ؐ نے فرمایا کرتے تھے کہ حسین ؑ مجھ سے ہیں اور میں حسین ؑ سے ہوں اور اللہ اس محبت کرتا ہے کہ جو حسین سے محبت کرتا ہے، یوں امام کی یادمنانا اللہ سے محبت کی عین دلیل ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی دفتر سے جاری آمد محرم الحرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ بلا تفریق مکتب و مسلک کے امام حسینؑ وعظیم شہداء کرام کی یاد منا کر بارگاہ رسالتمآب ؐ سرخرو ہوں گے،امام حسین ؑ کسی بھی ایک مسلک کے نہیں بلکہ آدمیت و انسانیت کی میراث ہیں، ہر وہ کہ جو ظالم کے مقابلے میں میدان میں ہے وہ حسینیؑ ہے، اور ہر وہ جو استعمار کی مظبوطی کے راستے پر گامزن ہے اس کا تعلق یزید سے ہے، کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھنے والے امتی غم حسین ؑ کو کبھی بھی اپنے دل سے جدا نہیں کر سکتے ، بقول اقبال کلمہ لا الہ کی بنیاد حسین ؑ ابن علیؑ ہیں ، انہوں نے کہا کہ انؑ کی عظیم قربانی اسلام کی آفاقیت کا باعث ہے، اسلام کو کربلا نے بچا کر دیا ، اسلام کے حسینؑ و اصحاب حسین ؑ نے جان ، مال و گھرانے تک کی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا ، سیدالشہداء نے اپنی جان مال ، اعزاء ، اصحاب و رفقاء کی قربانی دین اسلام کی بقا اور اقدار اسلامی کے تحفظ کی خاطر دی، آج ضرورت اس امر کی کہ حسینی بن کر ظلم ، جبر و استبداد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ، ایک و نیک ہو کر ظالم کے مقابلے میں ڈٹ جائیں ، ہم اپنی قلت کو نہ دیکھیں بلکہ مقصد زندگی پانے کے لیئے طرز حسینی اپنا لیں یہی ہماری کامیابی کا راز ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree