غزہ پر اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور اوآئی سی کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے، تصور موسوی

11 July 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی جارحیت انسانی درندگی اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، دو لوگوں کے قتل کے الزام میں پورے غزہ کو اپنے حملوں کی لپیٹ میں لے لینا کہاں کا انصاف اور کہاں کا قانون ہے ، کہاں ہے عالمی برادری؟ کہاں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں ، جس ظلم و بربریت کی داستانیں غزہ میں رقم کی جارہی ہیں شاید ہی ان کی مثال کہیں ملتی ہو، اسرائیل اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے مظلوم فلسطینی عوام کے جذبات اور حقوق کو دبا کر نہیں رکھ سکتا، اسرائیل جو کہ خود شیطان بزرگ کی آشیرباد سے ناجائز ہے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی خاموشی عجیب ہے، عرب ممالک کس خواب غفلت میں ہیں، عرب ممالک جو کہ اسلامی ممالک ہیں، خواب غفلت سے اُٹھ کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں، مسلم امہ کب تک سرد مہری کا مظاہرہ کرے گی، کب تک خود کو دوسرے کا محکوم اور آلہ کار بننے میں فخر محسوس کرے گی، کب تک اپنے بھائیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ کیا مسلمان اسی طرح دنیا بھر میں بربریت کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ اسلامی ممالک کی تنظیم ، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی دیگر ٹھیکیدار تنظیمیوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی کہ غزہ میں نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کئی روز سے بمباری کر رہا ہے، غزہ میں ہونیوالی بمباری میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے مظلوم فلسطینیوں اور عراق میں اسرائیلی ایجینٹ داعش کے ہاتھوں عراقی مسلمانوں کے قتل عام پر مجلس وحدت مسلمین ریاست بھر میں جمعہ کو’’ یوم احتجاج ‘‘منانے کا اعلان کرتی ہے، اس دن کی مناسبت سے سب سے بڑی ریلی دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوگی، جسکی قیادت مجلس وحدت مسلمین کی لیڈر شپ و دیگر مکاتب فکر کے افراد کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree