میلاد مصطفیٰ کا نفرنس کشمیر کی واد ی میں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے گی،علامہ تصور جوادی

21 January 2014

وحدت نیوز(مظفر آباد) میلاد مصطفٰی ﷺ کانفرنس ،تمام مکاتب کے فکر کے علماء ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر وحدت مسلمین کا فقید المثال مظاہرہ کریں گے۔ شیعہ سنی اتحاد پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے۔ پیغمبرؐ خدا صرف محسن اسلام ہی نہیں بلکہ وہ عالم انسانیت کے لیئے باعث افتخار شخصیت اور محسن بشریت ہیں ، جن کے ظہور سے ظلمت کدہ مرکز مہر و وفا بن گیا، عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی اتحاد و یگانگت کا واحد ذریعہ ہے، آج شیعہ سنی بھائیوں نے اکھٹے نکل کر بتا دیا کہ ہم ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جدا نہ کر سکی ہے نہ کر سکے گی، ہم کلمہ طیبہ پر ایک ہیں، ہماری اساس لا الہ الااللہ اور محمد ؐ رسول اللہ ہیں، آج دنیا نے دیکھ لیا کہ ختمی مرتبت ؐ کے عشق و محبت نے ہمیں وحدت کی ایک لڑی میں پرو دیا ہے، دشمن ہمارے درمیان پروپگنڈا کے ذریعے ہمیں الگ کرنے و ایک دوسرے کے دست و گریباں کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل تھا ، مگر آج دشمن کی ان چالوں کا جواب ہمارا پرچم نبی ؐ کے سائے میں ایک ہونا ہے، دہشت گرد کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ، بس فقط اتنا ہے کہ دہشت گرد کے دل میں احترام رسالت نہیں ہے، جس دل میں بھی احترام رسالت ہو گا وہ اپنے آپکو کسی بھی کسی قسم کے دہشت گردانہ معاملات میں ذرہ بھر بھی ملوث نہ کرے گا، یہ ایام عشق مصطفےٰ کے ایام ہیں، یہ ایام محبت کے ایام ہیں، یہ ایام اتحاد و وحدت کے ایام ہیں، ان ایام کو بھی بھرپور منائیں گے ، ایام عزا بھی منائیں گے، رسول ؐ کے دن بھی منائیں گے ، نواسے ؑ کی شہادت پر عزاداری بھی کریں گے ، جس طرح ملکر ملک بنایا تھا ، اسی طرح کندھے سے کندھا ملا کر ، ایک ہو کر بچائیں گے، ہمارا ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلنا اس بات کی دلیل ہے کہ پرچم نبیؐ کے نیچے ہم سب ایک ہیں، ہر آنے والی گھڑی پہلے سے بہتر ہو گی ، پہلے سے بڑھ کر بازار سجائیں گے، پرچم نبیؐ اُٹھائیں گے، اس کو گھر گھر لہرائیں گے، اور لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ناموس رسالت، اہلبیت، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے لیئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پرچم نبی امن و آشتی کا جھنڈا ہے ، اس جھنڈے کو تھامے ہوئے امن کا پیغام پھلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار داعی اتحاد بین المسلمین سربراہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا کے سامنے اپنے اصولوں اور اقدار کی وجہ سے سربلند و سرخرو ہیں تو یہ سرکار ختمی مرتبت ؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی بدولت ہے آپ نے انسانیت کے وقا کی سربلندی کے لیئے ہمیشہ کوشش کی جس کی متعدد مثالیں دی جاسکتی ہیں ایک جنگ میں جب قیدی خواتین کو ان کے کفار بھائیوں کی لاشوں سے گزار کر لائے گیا تو آپؐ نے اپنے سپاہیوں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ اتنے سخت دل کیسے ہو گئے ہو اس طرح ایک جنگ میں قیدیوں کے ہاتھ سختی سے باندھے گئے تھے تو آپ ؐنے رات کو اٹھ کر ان کی رسیاں ڈھیلی کیں ، جب صحابہ کرامؓ نے کہا یا رسول ؐاللہ یہ قیدی کافر ہیں تو آپ ؐ نے فرمایا جو بھی ہوں انسان تو ہیں علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ان روشن تعلیمات عرد انسانیت سے لبریز سیرت کے بعد ایسا مسلمان ہے جو دہشتگردی اور انسان کشی کی وارداتوں میں ملوث ہو کر نبی رحمت کے دین رحمت کو بدنام کرسکتا ہے جو لوگ وطن عزیز کی بقاء و سالمیت کو نقصان پہنچا کردہشتگردی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیئے ہوئے ہیں انہیں رسول اللہ ؐ کی تعلیمات پر غور کرنا چاہیے کہ آپؐ فتح مکہ کے موقع پر سخت ترین کفار کے لیئے بھی معافی کا اعلان کر دیا تھا آج جو لوگ پاک فوج کے جوانوں آفیسران ، تعلیمی اداروں کے معلمین ، مساجد ، امامبارگاہوں اور مزارات پر حملے کرتے ہیں نہ تو وہ وطن کے خیر خواہ ہیں نہ ان کو دین اور بانی مبانی دین کی تعلیمات کا کردار لائق تحسین ہے جو سیرت النبیؐ کو اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree