ایم ڈبلیو ایم قم کے زیراہتمام حالات حاضرہ پر فکری نشست، علامہ راجہ ناصرعباس کا خطاب

28 November 2017

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام حالات حاضرہ  اور ناصرشیرازی کے اغواء کے تناظر میں  مدرسہ حجتیہ  میں ایک فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے بھی خطاب کیا اور راجہ یاسر عباس نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، نشست میں حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طلاب واساتیذ کی بڑی تعداد شریک تھی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں داعش کی شکست مقاومتی بلاک کی عظیم فتح ہے، اس کے اثرات پاکستان سمیت پوری دنیا پرپڑیں گے، عالمی استعماری قوتیں شام وعراق میں شکست کے بعد افغانستان میں داعش کو منظم کررہی ہیں، انہوں نے ناصرشیرازی کے ایک ماہ کے قریب گذرجانے والے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، ہمیں ایوانوں کے گھیراو پر مجبور کیا جارہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree