کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ فقط کشمیری عوام کا حق ہے، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

09 August 2019

وحدت نیوز(قم) کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ فقط کشمیری عوام کا حق ہے۔بھارت کے ناجائز قبضہ کے بعد اب یہ مسئلہ کشمیر کسی ملک کا اندرونی مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس کو ہندو بنیا مختلف غیر قانونی طریقوں سے دبانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ دنیا بھر کے باشعور لوگ اس ناپاک سازش سے آگاہ ہیں اور اپنی بیداری سے مودی سرکار کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی حالیہ جارحیت کی بعد اپنے مذمتی بیان میں کہی۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزراء کی جانب سے تحریک پیش کرنا اور حکومت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے ہی مختلف قانونی آرٹیکلز میں ردو بدل کرنا نہتے کشمیریوں پر کھلا ظلم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو للکارنے کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  ہے۔جس کی ہر پہلو سے مذمت کی جاتی ہے۔جہاں اس موقعہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ضروری ہے وہاں حکومت پاکستان کو اپنے ان مظلوم بھائیوں کے لئے واضع پالیسی کا اعلان کر کے ان کی ہر صورت مدد کرنی ہو گی۔

انہوںنے مزید کہاکہ جہاں کشمیریوں سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے وہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کی روشنی میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات بھی ہے اور جب کوئی کسی کے رشتہ کو پامال کرنے کی سوچے یا  اسکی شہ رگ کی جانب ہاتھ اٹھائے تو حق بنتا ہے کہ اس ظالم کے ہاتھ توڑ دیئے جائیں۔ہمیں یقین ہے کہ ہمارے مقتدر ادارے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اس حوالہ سےان کی بھی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور معاشرتی فریضہ ہے۔ سالار وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے یوم جمعہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان پر دنیا کے مختلف ممالک سےانشاء اللہ بھر پور حمایت کی جائے گی اور مختلف انداز میں اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree