حضرت آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی نفسہ الزکیہ تقوی و پرہیز گاری اور علم و فضل کے اعلی مدارج پر فائز تھے، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

01 February 2022

وحدت نیوز(قم) حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائیگانی کے ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ و سربراہ مجلس علماء امامیہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا تعزیتی پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مرجع گراں قدر حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی قدس نفسہ الزکیہ کا انتقال پرملال عالم اسلام اور ملت تشیع اور حووزہ ہائے علوم دینیہ کے لیے بہت بڑا نقصان اور غم و اندوہ کا باعث ہے۔

حضرت آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی نفسہ الزکیہ تقوی و پرہیز گاری اور علم و فضل کے اعلی مدارج پر فائز تھے۔ آپ حضرت نے اپنی عمر مبارک فقہ اہل بیتؑ اور علوم محمد و آل محمدؑ اور تعلیمات قرآن مجید و اہل بیت اطہارؑ کی ترویج اور تثبیت میں صرف کی۔ آپ حضرت علوم دینیہ کی ترویج، تدریس و تبلیغ کے علاوہ معاشرتی مسائل اور سیاسی میدان میں بھی حاضر رہے اور انقلاب اسلامی کی حمایت و نصرت اور اپنے بیانات و افکار مبارکہ کے ذریعے ہمیشہ انقلابی سوچ و فکر اور انقلاب اسلامی کے پشت پناہ رہے۔ آپ حضرت کے پند و نصائح اور علمی و اخلاقی مدارج، فقہ اہل بیتؑ کی خدمت میں صرف کئے شب و روز اور اس ضمن میں آپ حضرت کے دست مبارک سے تصنیف شدہ اعلی علمی تصانیف امت مسلمہ اور ملت تشیع کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے ۔آپ کی علمی و معنوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جہانِ تشیع کے اس عظیم مرجع تقلید اور فقیہ اہل بیتؑ حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات کے موقع پر ولی عصر حضرت حجت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، ولی فقیہ آیت اللہ العظمی حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی، دیگر مراجع کرام، آپ حضرت کے شاگردان، اساتید حوزہ ہائے علوم دینیہ و طلاب کرام، آپ حضرت کے چاہنے والوں اور آپ حضرت کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت عرض کرتے ہیں۔

آپ حضرت کے بلندی درجات اور مراجع کرام کی عزت و سربلندی کی دعا کے ساتھ

سید شفقت حسین شیرازی

۲۸ جمادی الثانی ۱۴۴۳ھ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree