دینیات کے یکساں نصاب کو مسترد کرتے اور علیحدہ شیعہ دینیات کا مطالبہ کرتے ہیں،علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

04 February 2022

وحدت نیوز(قم) سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دینیات کے یکساں نصاب کو مسترد کرتے اور علیحدہ شیعہ دینیات کا مطالبہ کرتے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ دینیات کا یکساں نصاب حقیقی معنوں میں یکساں اور مشترکہ نصاب نہیں ہے بلکہ یہ  ایک فرقے کا نصاب ہے جسے مکتب اہل بیتؑ پر غیر ضروری طور پر مسلط کیا جارہا ہے۔ اہل سنت علمائے کرام اگر اس نصاب پر متفق ہیں تو یہ صرف اہل سنت بچوں کو پڑھائے جائے۔

انہوں نے کہاکہ شیعہ بچوں کے لیے وہ علیحدہ نصابِ دینیات بحال کیا جائے جو شیعہ اکابر علماء کے مطالبے اور جدوجہد کے نتیجے میں سنہ ۱۹۷۵ میں نافذ کیا گیا تھا۔اپنے عقیدے اور ایمان کے مطابق تعلیم حاصل کرنا اور اہل بیت اطہارؑ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا شیعہ بچوں کا آئینی اور بنیادی انسانی حق ہے۔ کسی دوسرے مسلک کی دینیات شیعہ بچوں پر مسلط کرکے ان کو اس بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔ مشترکات پر ہم تمام مکاتب فکر کے ساتھ اکھٹے اور سب کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنے عقیدے،  ایمان اور شناخت پر کمپرومائز نہیں کرسکتے۔ علیحدہ شیعہ دینیات کے نفاذ کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جائے لیکن مشترکہ دینیات کے نام پر دوسرے مسالک کا عقیدہ شیعہ بچوں پر مسلط کیا جانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے زبردستی ایسا کیا تو اس سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی فضا خراب ہوگی۔نیز اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اسلامیات کی تعلیم سکول کی مجموعی تعلیم سے الگ نہ ہو بلکہ اسلام کی روح اور اقدار ہمارے تعلیمی نظام کے تانے بانے میں بُنی ہوئی ہوں۔ اس عنوان سے نظریاتی ماہرین تعلیم اور علماء و دانشوروں کو اعتماد میں لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree