وحدت نیوز(بغداد)عراق کی پارلیمانی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار الحکیم کا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری خارجہ کوتعزیتی مراسلہ۔سانحہ پشاور پر عمار الحکیم کا ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹرشفقت شیرازی سے اظہار تعزیت۔
سید عمارالحکیم نے امامیہ مسجد پشاور میں رونما ہونے والے مجرمانہ فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئےکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عراق کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم نے پاکستان سے دھشت گردی کے مراکز اور منابع ختم کرنے کا مطالبہ کی اور شہداء کی درجات کی بلندی اور خانوادہ شہداء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔