وحدت نیوز(مشہد) دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کی طرف سے سازمان تبلیغات اسلامی خراسان کے ھال میں عظیم الشان تکریم شہداءکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں علماء اور طلاب اور خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوئی جسکی سعادت قاری خوش صدا محمد عابدین شگری نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول پڑھنے کا شرف برادر قمر علی کشمیری کو ملا،پروگرام کے مہمان مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی نے شھدا ءکو خراج تحسین پیش کیا اور سردار شھید قاسم سلیمانی، ابومھدی المھندس اور شھدائے ملت جعفریہ کی خدمات پر مفصل گفتگو فرمائی۔
اسکے بعد برادر سید عارف موسوی نے اپنی دل کش آواز میں شھدا نذرانہ عقیدت پیش کیا. بین المللی گروہ سرود خورشید ھشتم نے ترانہ پڑھا اور داد تحسین حاصل کی۔ پروگرام کے آخری مقرر جامعۃ المصطفے العالمیہ مشھد کے چانسلر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمدرضا صالح نے شھید سردار قاسم سلیمانی کی ویژگیھا اور اسلام اور مسلمانوں کے لئے خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا، کانفرنس میں مجری کے فرائض حجۃ الاسلام عارف حسین تھہیم نے ادا کیے۔