ایم ڈبلیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام ویبنار، متنازعہ ترمیمی بل مسترد کردیا

21 August 2023

وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین برطانیہ نے ایک ویبینار پر تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ جسمیں کثیر تعداد میں برطانیہ بھر سے مومنین و مومنات نے شرکت فرمائی-پروگرام کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم یو کے ۔ کے جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر خاور ہاشمی نے سر انجام دئیے۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے برادر ہاشم حسینی نے کیا ۔

 اجلاس سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام ابرار حسینی نے پاکستان میں منعقد علماء و ذاکرین کانفرنس میں علمائے کرام کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے پاکستان میں متنازعہ ناموس اہلبیت و صحابہ بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فرمایا کہ اس بل  کے نفاذ  سے پاکستان فرقہ واریت اور انتہا پسندی بڑھے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 17 ستمبر 2023 بروز اتوار  حسینیہ مسجد برمنگھم میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کی سالانہ برسی کے انعقاد کااعلان کیا جسمیں برطانیہ بھر سے علماء وزعماء شرکت فرمائیں گے۔

 اس تربیتی نشست سے حجت الاسلام والمسلمين جناب علامہ غلام حر شبیری صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم الٰہی اھداف کے حصول کے لئے ایک وسیلہ ہے جس کے ذریعے فکری و نظریاتی لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کر کے انہیں ولایت کے رشتے میں منسلک کرنا چاہئیے -ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے اور تنظیم کے ذریعے معاشرے میں وحدت و یکجہتی کو فروغ دینا چاہئیے ۔ انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی جناب آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی مدظلہ کے حالیہ خطاب کا حوالہ دیتے ھوئے فرمایا کہ اس وقت اسلام اپنی کامیابی کے عروج پر پہنچ چکاھے اور ہم کٹھن مراحل کو طے کرنے کے مقاصد کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔ جس کے صبر تحمل کے ساتھ ساتھ جہادی عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہئیے  دن رات ایک کر کے کام کریں کی  تاکہ انقلاب حضرت امام زمانہ عج کے لئے راستہ ہموار کر کے حکومت جہانی کے قیام کے زمینہ فراہم کر سکیں-اس تربیتی نشست سے ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے مرکزی سیکرٹر ی جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شفقت حسین شیرازی صاحب نے بھی خطاب کیا۔

 انہوں نے مختلف اسلامی تحریکوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تنظیم کی اہمیت پر زور دیا اورفرمایا کہ مملکت پاکستان میں محدود وسائل کے ھوتے ھوئے ایم ڈبلیو ایم نے ملت تشیع کے لئے جو کام سرانجام دیئے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اگرچہ تنظیمی زندگی کبھی کوتاہیاں بھی ممکن ہیں لیکن مجلس وحدت اسلامی اس وقت ملک و قوم کی امنگوں کی آواز ہے-

انہوں مزید فرمایا کہ اسلام ایک ضابطہ حیات ھے جس کے اصولوں پہ عمل پیرا ہوتے  ہوئے ھمیں اپنے مقاصد کی طرف  آگے بڑھنا ھے ۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ ایک ایسا بل جس کو نام تو مقدس دیا گیا ھے ناموس اہلبیت و ناموس صحابہ لیکن اس بل کو رات کے اندھیرے میں صرف 8 اراکین قومی اسمبلی نے عجلت میں پاس کیا اور پھر 25 اراکین سینٹ نے پاس جبکہ اراکین کو بل دکھایا تک نہیں گیا اور نہ ہی کورم پورا تھا ۔ اس بل کے ذریعے پاکستان کی اقلیتوں کو اور شیعہ و سنی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ھے کہ جس سےملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

 انہوں فرمایا کہ علماء و ذاکرین کانفرنس  اسلام آباد  میں جو اعلان کیا گیا ھے کہ یکم ربیع الاول کو تمام اہل تشیع و اہل سنت اور اقلیتوں کا اسلام آباد میں ایک عظیم الشان اجتماع ہو گا۔  دنیا بھر میں مقیم اورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اس بل کو مسترد کرنے کا اعلان کریں۔  اب ھم سب پر لازم ھے کہ اہلبیت کے ماننے والے شیعہ و سنی جنہوں نے ملکر پاکستان بنایا تھا اور اب یہی محبان محمد و آل محمد علیہ السلام مل کر پاکستان بچائیں گے ۔ انہوں نے جڑانوالہ واقعہ کی بھی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں سوال جواب کا سلسلہ بھی ھوا اور تربیتی نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree