جو حق طاقت سے چھینا جاتا ہے اس کی واپسی بھی طاقت کے بغیر ممکن نہیں، علامہ شفقت شیرازی

09 October 2023

وحدت نیوز(قم) سربراہ مجلس علماء امامیہ و سیکرٹری خارجہ ایم ڈبلیوایم، حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے غاصب صہیونی ریاست کیخلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن کے کامیاب آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حق طاقت کے استعمال سے چھینا جاتا ہے اس کی واپسی بھی طاقت کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں، جن غیرتمند فلسطینیوں نے غاصب صہیونی دشمن سے مذاکرات کی بجائے مقاومت کا راستہ اختیار کیا، آج پوری دنیا کے غیرتمند اور آزاد منش لوگ انکی پشت پناھی اور انہیں سلام کرتے ہیں اور فلسطینی مقاومت نے آج دشمن کی بنائی ہوئی فقط مصنوعی دیوار اور رکاوٹوں کو ہی نہیں توڑا بلکہ اسرائیل طاقت کے خوف کے بت کو پاش پاش کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھاگتے بزدل صہیونیوں کو دیکھ کر واضح نظر آ رہا ہے کہ عنقریب اسرائیل کی بساط لپٹ جائے گی اور انشاءاللہ پوری سرزمین انبیاء پر فلسطین کا پرچم لہرائے گا، واصح نظر آ رہا ہے کہ اسرائیل اندر سے کتنا کمزوراور کھوکھلا ہے اور یہ واقعی مکڑی کے جال سے بھی کمزور نکلا، ہم بہادر و مقاوم فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی وجمایت کا اعلان کرتے ہیں، ہم کل بھی اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے مخالف اور بیت المقدس و فلسطین کی آزادی کی آزادی حمایت کرتے تھے اور آج بھی اسی موقف پر قائم ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree