ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی زندگی میں بھی شہید تھے،حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم

13 March 2024

وحدت نیوز(اصفہان)29 ویں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے بروز اتوار 10 مارچ 2024 کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29 ویں برسی کے موقعے پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف برادر شیخ سلیم نے حاصل کیا۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد شہداء بالاخص شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں برادر محمد سلیم آرزو اور بردار غلام علی نے حاضرین کے سامنے ترانہ پیش کیا۔اس کانفرنس کے مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم تھے ۔انہوں نے اپنی خطاب میں شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر نیک کام جو تصور کیا جائے اس کے اوپر بھی نیک کام ہوتا ہے۔لیکن خدا کی راہ میں شہادت والی نیکی سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں ہے۔کیوں کہ شہادت کے موقع پر انسان اپنا تمام وجود خدا کی خاطر قربان کرتا ہے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ان افراد میں سے تھے جس نے اپنی تمام ھستی اور وجود کو خدا کی راہ میں قربان کر دی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید بیان کیا کہ ہر انسان نے کبھی نہ کبھی اس دنیا سے جانا ہے یا دشمن کی گولی سے شہید ہونا ہے۔ لیکن ڈاکٹر نقوی ایسے شہید ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی کا ہر لمحہ شہداء جیسی زندگی گزاری ہے۔

شھید نقوی ان افراد میں سے تھے جنہوں نے خطے میں تقلید کا مفہوم متعارف کروایا تاکہ لوگ اپنی عبادات کو شرعی طور پر سمجھ کر انجام دے سکیں۔

انہوں نے اپنے بیان کہ آخر میں دعاعیہ کلمات کے ساتھ فرمایا کہ ہم یہ یاد شہداء کی کانفرنسسز اس لئے انعقاد کرتے ہیں تاکہ ہمارے اندر بھی  توفیق پیدا ہو کہ ہم بھی ان شہداء کی طرح اپنی زندگیاں گزار سکیں اور خدا کا قرب حاصل کر سکیں۔

حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم کے خطاب کے بعد ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے سربراہ سید محسن رضا نقوی نے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کا اختتام کیا۔

یاد رہے جلسے کے نظامت کے فرائض نائب مسئول مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان برادر سید اسرار عباس نے انجام دئیے اور اس کے بعد حاضرین کے لئے دستر خواں بچھایا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree