ایم ڈبلیوایم مشھد مقدس کے زیر اہتمام آیت اللہ ابراھیم رئیسی ورفقاءکی یاد میں مجلس ترحیم، علامہ حسن ظفرنقوی کی خصوصی شرکت

27 May 2024

وحدت نیوز(مشھدمقدس)شہید خدمت، خادم الرضا آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے "شہدائے خدمت" کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس، موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے اظہار عقیدت اور بلندی درجات کے لیے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور طلاب نے شرکت کی۔ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف بزرگ عالم دین حجت لاسلام والمسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خطیب حجة الاسلام والمسلمین آقای سید حسینی مزینانی جامع المصطفیٰ العالمیہ شعبہ ثقافت کے انچارج تھے۔ حجة الاسلام آقای سید حسینی مزینانی نے کہا کہ اس پروگرام اور اتنی بڑی تعداد میں علماء کی شرکت اللہ تعالیٰ کی محبت کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ رئیسی مدیر، مدبر، بااخلاق، مخلص اور عوام کا دکھ درد رکھنے والی شخصیت تھی۔ وہ ہمیشہ سے شہادت کے آرزو مند رہتے تھے۔ یہ اسلامی نظام کی خصوصیت ہے کہ صدر مملکت کی حادثے میں شہادت کے باوجود ملک میں امن و امان برقرار رہا اور حکومتی معاملات بغیر تعطل کے جاری رہتے ہیں۔ اس پروگرام کے پہلے خطیب مولانا محمد عمران نجمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیسا کہ حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں بیٹوں قاسم اور ابراہیم کے عوض اللہ تعالیٰ نے آپ (ص) کو خیر کثیر سے نوازا، اسی طرح قاسم سلیمانی اور آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت کے عوض انقلاب اسلامی کو بھی بہترین شخصیات سے نوازے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree