وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کے موقع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمان خصوصی جناب آقای احمد مقیمی مشاور وزارت ثقافتی امور نے اپنی گفتگو میں انقلاب اسلامی اور شخصیت امام خمینی (رہ) کے بارے میں مختلف نکات بیان کئے۔
انھوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات نے صرف دنیا کے ایک خطے میں رژیم چینج نہیں کی بلکہ ایک حقیقی، نظریاتی اور جمہوری و اسلامی انقلاب برپا کیا ہے۔ انھوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ امام خمینی(رہ) نے عوام کو اپنے حقوق کیلئے اٹھنا اور لڑنا سکھایا، جس کی وجہ سے عوام کامیاب ہوئے۔ انقلاب اسلامی حقیقت میں ظهور امام (عج) کے لیے زمینہ سازی کا پہلا قدم ہے۔ آخر میں سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی کچھ دیر جاری رہا، جس کے بعد معزز و محترم مہمانوں کی ضیافت کیلئے دسترخوان بچھایا گیا۔