وحدت نیوز(مشھد)انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے پورے ایران میں ریلیاں نکالی گئیں، ان ریلیوں میں حکومتی عہدیداران، عوام، علمائے کرام، نوجوان اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہد مقدس میں نکالی جانے والی ریلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم کے ساتھ شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مسئول مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے آزاد حسین، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عبدالخالق جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے سید موسوی کے علاوہ پاکستانی علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے انقلاب اسلامی ایران، مقام معظم رہبری اور مقاومت اسلامی کے حق میں نعرے بازی کی۔