وحدت نیوز(اصفہان)حوزہ علمیہ اصفہان میں موجود پاکستانی طلاب کے گروہ عماریون حوزہ و روحانیت کی دعوت اور مجلس وحدت مسلمین اصفہان کے تعاون سے جامعتہ المصطفٰی العالمیہ اصفہان کے زیرانتظام مدرسہ حکیمیہ میں پاکستان کے بزرگ عالم دین اور جامعتہ المنتظر لاہور کے سربراہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے پاکستانی طلاب سے ملاقات کی اور بعد ازاں سیمینار سے خطاب کیا۔ حافظ ریاض حسین نجفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آنے والے انقلابات، مصر، تیونس، بحرین اور ترکی میں اٹھنے والے تحرکات ایران کے اسلامی انقلاب کا ثمرہ ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تشیع کی صورت میں موجود آئمہ اطہار (ع) کی محنت انقلاب اسلامی ایران کے بعد اس تیزی سے دنیا میں پھیلی ہے کہ پوری دینا میں اپنی جگہ بنا لی اور تمام مذاہب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے