وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مشہد دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ خیر پور میں لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کی مخالفت صرف وہی کر سکتے ہیں جو حضور پاک کو اپنے جیسا سمجھتے ہیں اور انکے میلاد اور وفات کے پروگرام کو منانا بدعت سمجھتے ہیں۔یہ کانفرنس شیعہ سنی عاشقاق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ملکر کر رہے ہیں اور اس پروگرام سے قوم کے اندر محبت ،اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی ،چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت اس پروگرام کی حوصلہ افزائی کرتی لیکن سندھ حکومت تو جیسے فرقہ واریت کی آگ کو بھرکا رہی رہی ہےاور فرقہ پرست تکفیریوں ایما پر پر امن پروگرام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اور لگتا ہے کی پیپلز پارٹی کا حکمران ٹولہ اب ہوش و حواس اور عقل شعور سے ہی عاری ہے جسکی وجہ سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور عاشقان رسول سے دشمنی کر رہے ہیں۔ اور فرقہ پرست اور دہشت گردوں کاساتھ دے رہے ہیں۔
علامہ عقیل حسین خان نے علماء کرام اور کارکنان کی گرفتاری پر غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان اور علماء کرام کو فورا رہا کیا جائےکیونکہ پی پی حکومت کی اس ناشائستہ اور نا سنجیدہ حرکت سے پورے پاکستان کے شیعہ سنی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دلوں کو صدمہ پہنچا ہے جس کا خمیازہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو بھکتنا پڑے گا۔