وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے وفد نے پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کراچی اور منھاج القرآن شعبہ خواتین کراچی کےمرکزی پروگرام '' ثانی زہرہ سیدہ زینبؑ کانفرنس'' میں ایک وفد کی صورت میں خصوصی شرکت کی. وفد میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن سے خواہر عتیق، خواہر زرین، خواہر نایاب، خواہر نورین اور خواہر کبرا شامل تھیں.اس پروگرام میں مدعو کرنے کے لیے خصوصی طور پر '' پاکستان عوامی تحریک کراچی'' اور ''منھاج القرآن کراچی'' کی شعبہ خواتین نے ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی سے ڈویژن آفس میں خصوصی ملاقات کی تھی اور شرکت کی دعوت دی گئی تھی. National auditorium میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی آمد پر انکا پرُ تپاک استقبال کیا گیا اور خصوصی طور پہ خوش آمدید کہا گیا.اور اس بات کی افادیت پرزور دیا گیا کہ انشاء اللہ آگے بھی اس طرح ایک دوسرے کے پروگرامز میں شرکت کی کوشش کو یقینی بنائیں گے.