ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا آن لائن اجلاس ،اہم امورپر مشاورت

08 April 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی صورتحال کا سامنا ہے لھذا انٹرنیٹ کی جدید سہولت سے استفادہ کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ آن لائن اجلاس منعقد ھوا محترمہ زھرا نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے اجلاس کی صدارت کیڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی نے آن لائن اجلاس میں ہوسٹنگ کے فرائض انجام دیے۔

 اس اجلاس میں محترمہ عظمی تقوی ، محترمہ فرح دیبا ، معصومہ نقوی ، قراة العین ، سیمی نقوی ، ام البنین ، غزالہ جعفری ، عدیلہ نقوی ، ڈاکٹر ردا فاطمہ ، خوشبو زھرا اور عرفا عباس شریک ہوئیں اس موقع پر تمام کابینہ اراکین نے اپنی گزشتہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ اگلے تین ماہ کا لائحہ عمل پیش کیا اس موقع پر محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے معارف اسلامی ایپلیکشن کی تشہیر ، استفادہ اور شعبہ خواتین کی جانب سے مواد مہیا کرنے اور قرنطینہ پیریڈ میں شعبہ اطفال کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے تربیتی پہلوؤں پر مواد کی تشہیر کرنے کی ھدایات کیں ۔

مرکزی مسئول شعبہ اطفال محترمہ عدیلہ نقوی  نے مختلف مناسبتوں کے لحاظ سے لٹریچر ، تعمیری و تخلیقی سرگرمیاں ، بچوں میں دین شناسی میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مختلف پلاننگز شیئر کیں جس پر دیگر اراکین نے اپنی راۓ کا اظہار کرتے ہوۓ سوشل میڈیا / واٹس ایپ گروپس کے ذریعے آن لائن ٹیوشن سنٹر کا قیام اور پندرہ شعبان کی مناسبت سے سرگرمیوں کے لیے فوری گروپ تشکیل دینے کی تجاویز پیش کیں۔

 محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ مرکزی سیکرٹری براۓ ورکنگ وومن کا کہنا تھا موجودہ حالات میں جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے پیش نظر ڈاکٹرز کا پینل تشکیل دیا جاۓ جو اپنی خدمات سر انجام دے سکیں اور کرونا کی اس وبا سے نجات پانے کے بعد بھی مختلف ماہر نفسیات کی خدمات لی جائیں تاکہ عوام کو اس بیماری کے خوف اور دباو سے نجات دلائ جا سکے اور انھیں معمول کی زندگی پر لوٹنے میں مدد فراہم کی جاسکے ۔

 محترمہ فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نے اپنی راۓ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ موجودہ حالات میں شعبہ خواتین کی جانب سے جن جن علاقوں میں امداد کی جارہی ہے اسے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے بناے گئے ادارے اے-ایم-ڈی-سی کے تحت انجام دیا جاۓ اور جن گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے یا کیا جاے گا ان کی لسٹ اور ڈونرز کی لسٹ کا ریکارڈ رکھا جائے۔

 محترمہ معصومہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے سہ ماہی پلاننگ میں خواتین کے لیے مختلف موضوعات پر مشتمل واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی راے کا اظہار کیا جو کہ مرکزی کابینہ کے تحت بنایا جاے اور پھر اضلاع اور یونٹس میں الگ الگ گروپس تشکیل دے کر مرکز کی جانب سے بھیجا گیا مواد تشہیر کیا جائے علاوہ ازیں تنظیمی امور کی بہتری اور قرنطینہ پیریڈ کو مفید اور مثبت بنانے کے حوالے سے تمام ارکین نے اپنے راۓ کا اظہار کیا اور اگلے تین ماہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree